(۲۲۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ وَأَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ أَنْ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ قَبْلَ أَنْ یُکَبِّرَ أَقْبَلَ بِوَجْہِہِ عَلَی أَصْحَابَہِ فَقَالَ: ((أَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ وَتَرَاصُّوا ، فَإِنِّی أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَہْرِی))۔ قَالَ فَلَقَدْ رَأَیْتُ الرَّجُلَ یُلْزِقُ مَنْکِبَہُ بِمَنْکِبِ أَخِیہِ إِذَا قَامَ فِی الصَّلاَۃِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۸۷]
(٢٢٨٨) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اقامت کے بعد اور تکبیر کہنے سے پہلے صحابہ (رض) کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے : اپنی صفوں کو سیدھا (برابر) رکھو اور باہم مل کر کھڑے ہوجاؤ، میں تم کو اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔ انس (رض) فرماتے ہیں : میں نے دیکھا کہ ہر شخص جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا تو اپنا کندھا اپنے بھائی کے کندھے کے ساتھ ملا لیتا۔