(۲۲۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَنَسٍ بِہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ أَخَذَہُ بِیَمِینِہِ، ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ: اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَکُمْ ۔ ثُمَّ أَخَذَہُ بِیَسَارِہِ فَقَالَ: ((اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَکُمْ))۔
قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی وَسَائِرُ السُّنَنِ فِی تَسْوِیَۃِ الصُّفُوفِ وَکَیْفِیَّتِہَا مُخَرَّجَۃٌ فِی أَبْوَابِ الإِمَامَۃِ بِمَشِیئَۃِ اللَّہِ تَعَالَی۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(٢٢٩٥) (ا) ایک دوسری سند سے بھی یہ حدیث منقول ہے۔ اس میں بھی محمد بن مسلم نے سیدنا انس (رض) سے مذکورہ حدیث نقل کی کہ آپ (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو اس لکڑی کو اپنے ہاتھ میں پکڑتے، پھر (دائیں بائیں) جھانکتے، نظر دوڑاتے اور فرماتے : برابر ہوجاؤ اپنی صفوں کو سیدھا کرلو، پھر اس (لکڑی) کو اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑتے اور پھر یہ الفاظ دہراتے : برابر ہوجاؤ صفوں کو سیدھا کرلو۔