hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2307

.

سنن البيهقي

2307
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۰۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ سَعِیدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّیْثِیِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ ، وَإِذَا رَکَعَ کَذَلِکَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ کَذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَقَالَ فِی أَوَّلِہِ: رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یَجْعَلَہُمَا قَرِیبًا مِنْ أُذُنَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ قَتَادَۃَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ وَقَالَ فِی الرِّوَایَۃِ الأُخْرَی إِلَی فُرُوعِ أُذُنَیْہِ ، وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ فَقَالَ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ وَفِی رِوَایَۃٍ: حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔ وَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الرِّوَایَاتُ فَإِمَّا أَنْ یُؤْخَذَ بِالْجَمِیعِ فَیُخَیَّرَ بَیْنَہُمَا ، وَإِمَّا أَنْ تُتْرَکَ رِوَایَۃُ مَنِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَایَۃُ عَلَیْہِ ، وَیُؤْخَذَ بِرِوَایَۃِ مَنْ لَمْ یُخْتَلَفْ عَلَیْہِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: لأَنَّہَا أَثْبَتُ إِسْنَادًا ، وَأَنَّہَا حَدِیثُ عَدَدٍ ، وَالْعَدَدُ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَمَعَ رِوَایَتِہِمْ فِعْلُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۸۹]
(٢٣٠٧) (ا) حضرت مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر (تحریمہ) کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں کی لو تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو ایسے ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے۔
(ب) اسماعیل بن علیہ نے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ سے روایت کیا ہے۔ اس کے شروع میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے کانوں کے قریب لے گئے۔
اسی طرح ہشام دستوائی نے بھی یہ حدیث نقل کی ہے۔ قتادہ نے اس کی دو روایتوں میں سے ایک میں کہا کہ کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے۔
شعبہ نے اسے قتادہ سے نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ کے اپنے ہاتھ کانوں کی لو کے برابر تک لے گئے اور ایک روایت ہے کہ اپنے کندھوں کے برابر تک لے گئے۔
(ج) ان روایات میں چونکہ اختلاف ہے لہٰذا ان میں تطبیق دی جائے گی۔
پھر جس کی روایت میں اختلاف ہو اسے چھوڑ دیا جائے گا اور جس روایت پر اتفاق ہو اس کو لے لیا جائے گا۔
(د) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : چونکہ اس کی اسناد زیادہ ہیں لہٰذا اس حدیث کی تعداد بھی زیادہ ہے اور تعداد کا زیادہ ہونا حفظ سے زیادہ بہتر ہے۔
(ن) شیخ فرماتے ہیں : ان روایات کے ساتھ ساتھ یہ حضرت عمر کا عمل بھی ہے۔