(۲۳۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّخَعِیِّ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ أَبْصَرَ النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا بِحِیَالِ مَنْکِبَیْہِ ، وَحَاذَی إِبْہَامَیْہِ أُذُنَیْہِ ثُمَّ کَبَّرَ۔
وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ وَشُعْبَۃُ وَأَبُو عَوَانَۃَ وَزَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَجَمَاعَۃٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ فَقَالُوا فِی الْحَدِیثِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی حَاذَتَا أُذُنَیْہِ وَقَالَ بَعْضُہُمْ حِذَائَ أُذُنَیْہِ۔ وَرَوَاہُ شَرِیکٌ عَنْ عَاصِمٍ وَقَالَ رَفَعَ یَدَیْہِ حِیَالَ أُذُنَیْہِ۔
وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی الرِّوَایَۃِ الثَّابِتَۃِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ وَائِلٍ ، وَفِی رِوَایَۃٍ ثَابِتَۃٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا أُذُنَیْہِ ، وَفِی رِوَایَۃٍ أُخْرَی ثَابِتَۃٍ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۲۴]
(٢٣٠٦) (ا) حضرت عبدالجبار بن وائل اپنے والد سیدنا وائل (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا۔ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور اپنے ہاتھوں کے انگوٹھوں کو کانوں کی لو تک لے جاتے، پھر تکبیر کہتے۔
(ب) اس حدیث کو ثوری، شعبہ، ابو عوانہ، زائدہ بن قدامہ، بشر بن مفضل اور ایک جماعت نے عاصم بن کلیب سے روایت کیا ہے، انھوں نے اس حدیث میں کہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر تک اٹھائے۔
شریک نے عاصم سے روایت کی ہے اور فرمایا ہے کہ اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر اٹھائے۔
(ج) اسی طرح ایک دوسری روایت جو عبدالجبار بن وائل سے، علقمہ بن وائل بن وائل سے اور ایک روایت جو مالک بن حویرث سے ثابت ہے، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ حتی یحاذی بہما اذنیہ۔ یہاں تک اپنے کانوں کے برابر تک لے جاتے اور ایک دوسری روایت میں ہے : حتی یحاذی بہما فروع اذنیہ۔ حتیٰ کہ دونوں ہاتھوں کو اپنے کانوں کی لو تک اٹھالیتے۔