hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 231

.

سنن البيهقي

231
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ قَالَ: أَتَانَا عَلِیٌّ وَقَدْ صَلَّی فَدَعَا بِطَہُورٍ۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا ، فَمَضْمَضَ وَنَثَرَ مِنَ الْکَفِّ الَّذِی أَخَذَ فِیہِ۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ: مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَعْلَمَ وُضُوئَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہُوَ ہَذَا۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۱]
(٢٣٢) سیدنا عبد خیر (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا علی (رض) آئے اور وہ نماز پڑھ چکے تھے، پھر آپ (رض) نے پانی منگوایا۔۔۔ اس میں ہے کہ پھر آپ نے کلی کی اور تین مرتبہ ناک چھاڑا۔ کلی اور ناک اسی ہتھیلی سے جھاڑا جس سے پانی لیا تھا۔
پھر طویل حدیث ذکر کی۔ اس کے آخر میں ہے : جس شخص کو اچھا لگے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ جانے تو یہ وہی (طریقہ) ہے۔