(۲۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَالِکِ بْنِ عُرْفُطَۃَ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ الْخَیْوَانِیِّ: أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُتِیَ بِکُرْسِیٍّ فَقَعَدَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أُتِیَ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلاَثًا مع الاِسْتِنْشَاقِ بِمَائٍ وَاحِدٍ ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا بِیَدٍ وَاحِدَۃٍ ، وَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَوَضَعَ یَدَہُ فِی التَّوْرِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأَقْبَلَ بِیَدَیْہِ عَلَی رَأْسِہِ ، وَلاَ أَدْرِی أَدْبَرَ بِہِمَا أَمْ لاَ ، وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی طُہُورِ النَّبِیِّ -ﷺ-فَہَذَا طُہُورِہِ -ﷺ- [حسن۔ أخرجہ الطیالسی ۱۴۹]
(٢٣٣) عبد خیر خیوانی سے روایت ہے کہ سیدنا علی (رض) کے لیے کرسی لائی گئی، آپ (رض) اس پر بیٹھے، پھر پانی کا ایک برتن لایا گیا تو آپ نے اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر ایک پانی کے ساتھ کلی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا، پھر ایک ہاتھ سے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا اور اپنا ہاتھ برتن میں رکھا، پھر اپنے سرکا مسح کیا اور اپنے ہاتھوں کو اپنے سر پر آگے سے پیچھے لے گئے اور معلوم نہیں کہ ہاتھوں کو پیچھے سے آگے لے آئے تھے یا نہیں اور اپنے پاؤں کو تین مرتبہ دھویا۔ پھر فرمایا : جس کو اچھا لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کی طرف دیکھے تو یہی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔