(۲۳۱۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزْازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِیلِ الْبَرْجُلاَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِیُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْجَبَّارِ بْنَ وَائِلٍ قَالَ حَدَّثَنِی أَہْلُ بَیْتِی عَنْ أَبِی وَائِلٍ: أَنَّہُ کَانَ حِینَ قَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَآہُ یَرْفَعُ یَدَیْہِ مَعَ التَّکْبِیرِ ، وَیَضَعُ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ وَیَسْجُدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَامِرٍ الْیَحْصُبِی عَنْ وَائِلٍ۔
[حسن۔ اخرجہ احمد ۴/ ۳۱۶]
(٢٣١١) عبدالرحمن مسعودی فرماتے ہیں کہ میں نے عبدالجبار بن وائل سے سنا کہ مجھے میرے گھر والوں نے روایت بیان کی کہ وائل جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ تکبیر کے ساتھ رفع یدین بھی کرتے تھے اور نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھتے تھے اور سجدہ اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان کرتے تھے۔