(۲۳۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحٍ السَّمَّاکُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْیَحْصُبِیِّ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ مَعَ التَّکْبِیرِ ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ أَوْ قَالَ سَجَدَ، وَرَأَیْتُہُ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد ۱۸۳۶۹]
(٢٣١٢) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو بھی اٹھاتے اور رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے یا سجدہ کرتے، تب بھی رفع یدین کرتے۔
میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ اپنے دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے تھے۔