(۲۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ: دَخَلَ عَلَیْنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَسْجِدَ الزُّرَقِیِّینَ فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا دَخَلَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ مَدًّا ، ثُمَّ سَکَتَ ہُنَیَّۃً یَسْأَلُ اللَّہَ مِنْ فَضْلِہِ ، وَکَانَ یُکَبِّرُ إِذَا خَفَضَ وَإِذَا رَکَعَ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیاالسی ۲۴۹۵]
(٢٣١٦) سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ ابوہریرہ (رض) مسجد زرقیین میں ہمارے ہاں تشریف لائے۔ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو کھول کر اٹھاتے اور لمحہ بھر خاموش رہتے۔ اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرتے اور رکوع کرتے تب بھی تکبیر کہتے تھے۔