(۲۳۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا أَبُوعَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: دَخَلَ عَلَیْنَا أَبُوہُرَیْرَۃَ مَسْجِدَ بَنِی زُرَیْقٍ فَقَالَ: ثَلاَثٌ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعْمَلُ بِہِنَّ تَرَکَہُنَّ النَّاسُ، کَانَ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ قَالَ ہَکَذَا، وَأَشَارَ أَبُو عَامِرٍ بِیَدِہِ وَلَمْ یُفَرِّجْ بَیْنَ أَصَابِعِہِ وَلَمْ یَضُمَّہَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٢٣١٧) حضرت سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) مسجد بنی زریق میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا : تین عمل ایسے ہیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کرتے تھے، لیکن لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس طرح کرتے، راوی نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو نہ بہت ملایا اور نہ ہی ان میں زیادہ فاصلہ رکھا۔