(۲۳۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیُّ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَہُ قَالَ قُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- کَیْفَ یُصَلِّی؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَیْہِ قَامَ وَکَبَّرَ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی حَاذَتَا بِأُذُنَیْہِ، ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی ظَہْرِ کَفِّہِ الْیُسْرَی، وَالرُّسْغِ مِنَ السَّاعِدِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی ۳۲۱]
(٢٣٢٥) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے دل میں سوچا کہ میں ضرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نظر رکھوں گا کہ آپ نماز کیسے ادا فرماتے ہیں، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی اور اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں تک اٹھایا۔ پھر دائیں ہاتھ کو بائیں ہتھیلی کی پشت پر رکھا اور کلائی سے پکڑا۔