hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2346

.

سنن البيهقي

2346
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَۃَ قَالَ: ((لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ ، ظَلَمْتُ نَفْسِی وَعَمِلْتُ سُوئً ا فَاغْفِرْ لِی ، إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ ، وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِیفًا ، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، إِنَّ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، لاَ شَرِیکَ لَہُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ ، وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ))۔ وَقَدْ حَکَاہُ الشَّافِعِیُّ عَنْ ہُشَیْمٍ مِنْ غَیْرِ سَمَاعٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابَہِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ عَنْ عَلِیٍّ، فَإِنْ کَانَ مَحْفُوظًا فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ أَبُوإِسْحَاقَ سَمِعَہُ مِنْہُمَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَفِی حَدِیثِ عَبْدِالْعَزِیزِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ: وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ۔ وَکَذَلِکَ فِی بَعْضِ الرِّوَایَاتِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ، وَفِی بَعْضِہَا: وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: یَجْعَلُ مَکَانَ: وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ ۔ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَبِذَلِکَ أَمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ وَجَمَاعَۃٌ مِنْ فُقَہَائِ الْمَدِینَۃِ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدَ بْنَ یَعْقُوبَ یَقُولَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ الدُّورِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ مَعِینٍ یَقُولُ قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَالشَّرُّ لَیْسَ إِلَیْکَ ۔ تَفْسِیرُہُ: وَالشَّرُّ لاَ یُتَقَرَّبُ بِہِ إِلَیْکَ۔ [صحیح]
(٢٣٤٦) (ا) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو یہ پڑھتے :” تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو پاک ہے۔ میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا اور برے عمل کیے، سو مجھے معاف فرما دے ۔ بیشک تیرے سوا کوئی نہیں بخش سکتا۔ میں نے اپنے آپ کو اس ذات کی طرف متوجہ کردیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میںیک سوئیکے ساتھ تابع فرماں ہوا اور میں مشرکوں سے بھی نہیں ہوں۔ بیشک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو سب جہانوں کا رب ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں اور میں مسلمانوں سے ہوں۔
(ب) عبدالعزیز بن ابی سلمۃ کی روایت کے الفاظ وانا اول المسلمین ہیں اور بعض روایات میں انا من المسلمین ہے۔
(ج) امام شافعی (رح) کہتے ہیں : انا اول المسلمین کی جگہ انامن المسلمین کے الفاظ ہی بہتر ہیں۔
(د) شیخ فرماتے ہیں کہ محمد بن منکدر اور فقہاء مدینہ نے اسی کا حکم دیا ہے۔
(ن) نضر بن شمیل کہتے ہیں : والشر لیس الیک کی تفسیر یہ ہے کہ شر کے ذریعے تیرا قرب حاصل نہیں کیا جاسکتا۔