hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2392

.

سنن البيهقي

2392
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْکِلاَبِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ وَجَرِیرٌ قَالاَ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَیْفَ کَانَتْ قِرَائَ ۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ قَالَ: کَانَتْ مَدًّا ، ثُمَّ قَرَأَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} یَمُدُّ (الرَّحْمَنِ) وَیَمُدُّ ( الرَّحِیمِ) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَاصِمٍ عَنْ ہَمَّامٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ یَمُدُّ {بِسْمِ اللَّہِ} وَیَمُدُّ بِ {الرَّحْمَنِ} وَیَمُدُّ بِ {الرَّحِیمِ}۔ [صحیح۔ بدون ذکر البسملۃ، اخرجہ البخاری ۵۰۴۵]
(٢٣٩٢) (ا) قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک (رض) سے کسی نے پوچھا کہ رسول اللہ کی قرات کیسی ہوتی تھی ؟ انھوں نے بتایا کہ وہ لمبا لمبا کر کے پڑھتے تھے۔ پھر انھوں نے { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } کی تلاوت کی۔ { الرَّحْمَنِ } کو بھی لمبا کیا اور { الرَّحِیمِ }۔ کو بھی لمبا کیا۔
(ب) امام بخاری (رح) نے اس کو اپنی صحیح میں عمرو بن عاصم سے روایت کیا ہے اور وہ ہمام سے روایت کرتے ہیں مگر اس میں یہ ہے کہ { بِسْمِ اللَّہِ } کو لمبا کیا، پھر { الرَّحْمَنِ } کو بھی لمبا کیا اور { الرَّحِیمِ } کو بھی لمبا کیا۔ [الفاتحہ : ١]