hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2408

.

سنن البيهقي

2408
Sunan Al Bayhaqi
(۲۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ عَنْ عَبْدِ الْمَجِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ أَنَّ أَبَا بَکْرِ بْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَہُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ: صَلَّی مُعَاوِیَۃُ بِالْمَدِینَۃِ صَلاَۃً فَجَہَرَ فِیہَا بِالْقِرَائَ ۃِ فَقَرَأَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} لأُمِّ الْقُرْآنِ ، وَلَمْ یَقْرَأْ بِہَا لِلسُّورَۃِ الَّتِی بَعْدَہَا حَتَّی قَضَی تِلْکَ الْقِرَائَ ۃَ ، وَلَمْ یُکَبِّرْ حِینَ یَہْوِی حَتَّی قَضَی تِلْکَ الصَّلاَۃَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ نَادَاہُ مَنْ شَہِدَ ذَلِکَ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ: یَا مُعَاوِیَۃُ أَسَرَقْتَ الصَّلاَۃَ أَمْ نَسِیتَ؟ فَلَمَّا صَلَّی بَعْدَ ذَلِکَ قَرَأَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} لِلسُّورَۃِ الَّتِی بَعْدَ أُمِّ الْقُرْآنِ وَکَبَّرَ حِینَ یَہْوِی سَاجِدًا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [شاذ۔ اخرجہ الشافعی فی مسندہ ۱/ ۳۶]
(٢٤٠٨) ابوبکر بن حفص کو سیدنا انس بن مالک (رض) نے خبر دی کہ کہ امیر معاویہ (رض) نے مدینہ میں ایک نماز پڑھائی تو انھوں نے بلند آواز سے قرات کی اور { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } سورة فاتحہ کے ساتھ ملا کر پڑھی اور اس کے بعد والی سورة کے ساتھ نہیں پڑھی حتیٰ کہ انھوں نے یہ قرات مکمل کرلی اور رکوع و سجدے کے لیے جھکتے وقت تکبیر نہیں کہی اور نماز مکمل کرلی۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو مہاجرین میں سے جو لوگ موجود تھے، انھوں نے جگہ جگہ سے آپ کو آوازیں دینا شروع کردیں کہ اے معاویہ ! کیا آپ نے نماز کو کم کردیا ہے یا بھول گئے ہیں ؟ پھر جب انھوں نے اس کے بعد (دوبارہ) نماز پڑھائی تو { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } سورة فاتحہ کے بعد والی سورت کے ساتھ بھی پڑھی اور سجدے میں جاتے ہوئے تکبیر بھی کہی۔