hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2442

.

سنن البيهقي

2442
Sunan Al Bayhaqi
(۲۴۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ عَنْ حَصِینٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الأَشْعَثِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَحَدَّثَتْنِی قَالَتْ: بَیْنَمَا أَنَا قَاعِدَۃٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ ثَلاَثَۃُ نَفَرٍ مِنَ الْیَہُودِ فَاسْتَأْذَنَ أَحَدُہُمْ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: (( تَدْرِینَ عَلَی مَا حَسَدُونَا))۔ قُلْتُ: اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ: ((فَإِنَّہُمُ حَسَدُونَا عَلَی الْقِبْلَۃِ الَّتِی ہُدِینَا لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا ، وَعَلَی الْجُمُعَۃِ الَّتِی ہُدِینَا لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا ، وَعَلَی قَوْلِنَا خَلْفَ الإِمَامِ آمِینَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۶/۱۳۶/ ۲۵۰۷۳]
(٢٤٤٢) محمد بن اشعث فرماتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ میں ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ تین یہودی آئے۔ ان میں سے کسی نے اجازت طلب کی۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (عائشہ سے) فرمایا : تمہیں معلوم ہے کہ یہودی ہمارے ساتھ کن چیزوں کی وجہ سے حسد کرتے ہیں ؟ (فرماتی ہیں :) میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ہمارے ساتھ قبلہ پر حسد کرتے ہیں جس کی ہمیں ہدایت کی گئی اور یہ اس سے بھٹک گئے اور جمعہ پر حسد کرتے ہیں جس کی طرف ہماری راہنمائی کی گئی اور یہ اس سے روگرداں رہے اور تیسری چیز امام کے پیچھے ہمارے آمین کہنے پر بھی حسد کرتے ہیں۔