(۲۴۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ فِی الْفَوَائِدِ الْکَبِیرِ لأَبِی الْعَبَّاسِ وَفِی حَدِیثِ شُعْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ قَالَ سَمِعْتُ حُجْرًا أَبَا عَنْبَسٍ یُحَدِّثُ عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِیِّ: أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمَّا قَالَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: آمِینَ۔ رَافِعًا بِہَا صَوْتَہُ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ نَحْوَ رِوَایَۃِ الثَّوْرِیِّ۔
[صحیح۔ وقد تقدم قریبا]
(٢٤٤٨) وائل حضرمی (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔ جب آپ نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو فرمایا : آمین اور اپنی آواز کو بلند کیا۔ ثوری کی روایت کی طرح وائل بن حجر (رض) سے دو دوسری وجوہ بھی ذکر کی گئی ہیں۔