(۲۵۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَبُو جَعْفَرٍ الْکِیلِینِیُّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ شَبِیبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ یَقُولُ: أَخَذَ أَہْلُ مَکَّۃَ الصَّلاَۃَ مِنَ ابْنِ جُرَیْجٍ ، وَأَخَذَ ابْنُ جُرَیْجٍ مِنْ عَطَائٍ ، وَأَخَذَ عَطَاء ٌ مِنَ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، وَأَخَذَ ابْنُ الزُّبَیْرِ مِنْ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ، وَأَخَذَ أَبُو بَکْرٍ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
قَالَ سَلَمَۃُ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَزَادَ فِیہِ: وَأَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ- مِنْ جِبْرِیلَ وَأَخَذَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ مِنَ اللَّہِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی۔ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: فَکَانَ ابْنُ جُرَیْجٍ یَرْفَعُ یَدَیْہِ۔
[صحیح۔ اخرجہ الفاکہی فی اخبار اہل مکۃ ۱/ ۱۸۲]
(٢٥٢٠) (ا) سلمہ بن شبیب فرماتے ہیں کہ میں نے عبدالرزاق کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ اہل مکہ نے نماز ابن جریج سے سیکھی اور ابن جریج نے عطا سے اور عطا نے ابن زبیر سے اور ابن زبیر نے حضرت ابوبکر صدیق سے اور حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سیکھی۔
(ب) سلمہ کہتے ہیں : مجھے احمد بن حنبل نے عبدالرزاق سے حدیث بیان کی اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جبرائیل امین سے سیکھی اور جبرائیل (علیہ السلام) نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے سیکھی۔
عبدالرزاق کہتے ہیں کہ ابن جریج رفع یدین کیا کرتے تھے۔