hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2521

.

سنن البيهقي

2521
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۲۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الْحَافِظُ وَأَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی الأَسَدِیَّانُ بِہَمَذَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دِیزِیلَ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ قَالَ: رَأَیْتُ طَاوُسًا کَبَّرَ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ عِنْدَ التَّکْبِیرِ ، وَعِنْدَ رُکُوعِہِ ، وَعِنْدَ رَفْعِہِ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ ، فَسَأَلْتُ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِہِ فَقَالَ: إِنَّہُ یُحَدِّثُ بِہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ قَالَ أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ: فَالْحَدِیثَانِ کِلاَہُمَا مَحْفُوظٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَإِنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَلَہُ وَرَأَی أَبَاہُ فَعَلَہُ ، وَرَوَاہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ قال الزیلعی فی نصب الرایہ ۱/ ۴۱۵]
(٢٥٢١) (ا) شعبہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے طاؤس کو دیکھا کہ جب انھوں نے تکبیر کہی تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھایا اور رکوع کے وقت بھی اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کیا ۔ میں نے ان کے شاگردوں میں سے ایک سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ طاؤس اس حدیث کو ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں اور ابن عمر حضرت عمر (رض) سے اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں۔
(ب) ابو عبداللہ حافظ کہتے ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) دونوں سے منقول ہیں۔ کیونکہ ابن عمر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور اپنے والد کو اس طرح کرتے دیکھا ہے اور ان دونوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے۔