hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2544

.

سنن البيهقي

2544
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ: عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ الزَّاہِدُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ سَعْدٍ فَطَبَّقْتُ بِیَدَیَّ فَجَعَلْتُہُمَا بَیْنَ رُکْبَتَیَّ ، فَضَرَبَ بِیَدَیَّ -قَالَ- ثُمَّ صَلَّیْتُ مَرَّۃً أُخْرَی إِلَی جَنْبِہِ فَطَبَّقْتُ بِیَدَیَّ فَجَعَلْتُہُمَا بَیْنَ رُکْبَتَیَّ - قَالَ - فَضَرَبَ بِیَدَیَّ ، وَقَالَ: یَا بُنَیَّ إِنَّا کُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا فَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالأَکُفِّ عَلَی الرُّکَبِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ وَزَادَ: إِنَّا نُہِینَا عَنْ ہَذَا ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالأَکُفِّ عَلَی الرُّکَبِ۔ وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٢٥٤٤) (ا) حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی۔ میں نے اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ دیا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر چٹکی ماری۔ مصعب کہتے ہیں : میں نے ایک مرتبہ پھر ان کے پہلو میں نماز پڑھی تو اپنے ہاتھوں کو اپنی رانوں کے درمیان رکھ دیا۔ انھوں نے پھر میرے ہاتھ پر چٹکی لگائی اور فرمایا : میرے پیارے بیٹے ! بیشک ہم بھی پہلے اس طرح کیا کرتے تھے ، پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔
(ب) امام مسلم نے اپنی صحیح میں اس کو قتیبہ وغیرہ سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہمیں اس سے منع کردیا گیا تھا اور ہمیں گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔