(۲۵۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: کُنْتُ أُصَلِّی إِلَی جَنْبِ أَبِی ، فَلَمَّا رَکَعْتُ قُلْتُ کَذَا - وَطَبَّقَ یَدَیْہِ بَیْنَ رِجْلَیْہِ - فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: کُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا أَنْ نَرْفَعَ إِلَی الرُّکَبِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٢٥٤٥) سیدنا مصعب بن سعد (رح) سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے پاس نماز ادا کررہا تھا۔ جب میں نے رکوع کیا تو میں نے اس طرح کیا۔ انھوں نے اپنے ہاتھوں کو ملا کر انھیں اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھ دیا۔ جب میرے والد نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے فرمایا کہ ہم بھی اس طرح کیا کرتے تھے، لیکن بعد میں ہمیں حکم ملا کہ ہم ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔