hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2553

.

سنن البيهقي

2553
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ السَّعْدِیِّ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ - أُرَاہُ رَفَعَہُ شَکَّ أَبُو مُعَاوِیَۃَ - قَالَ: مِفْتَاحُ الصَّلاَۃِ الطُّہُورُ ، وَتَحْرِیمُہَا التَّکْبِیرُ ، وَتَحْلِیلُہَا التَّسْلِیمُ ، وَفِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ تَسْلِیمَۃٌ ، وَلاَ صَلاَۃَ لاَ یُقْرَأُ فِیہَا بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَغَیْرِہَا فَرِیضَۃً أَوْ غَیْرِ فَرِیضَۃٍ ، وَإِذَا رَکَعَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یُدَّبِحْ تَدْبِیحَ الْحِمَارِ وَلْیُقِمْ صُلْبَہُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَلْیَمُدَّ صُلْبَہُ ، فَإِنَّ الإِنْسَانَ یَسْجُدُ عَلَی سَبْعَۃِ أَعْظُمٍ: جَبْہَتِہِ وَکَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ ، وَإِذَا جَلَسَ فَلْیُنْصِبْ رِجْلَہُ الْیُمْنَی وَلْیُخْفِضْ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ۔ [ضعیف]
(٢٥٥٣) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ وضو نماز کی چابی ہے اور اس کو حرام کرنے والی چیز تکبیر (تحریمہ) ہے اور اس سے حلال کرنے والی چیز سلام پھیرنا ہے اور ہر دو رکعت میں سلام (پھیرنا ہے) اور کوئی فرض نماز یا نفل نماز ایسی نہیں جس میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت نہ پڑھی جائے اور جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو گدھے کے طرح کو ہان نہ بنائے (یعنی رکوع میں کمر پھیلا کر اور سر جھکا کر پیٹھ سے نیچے نہ کرے) بلکہ اپنی کمر سیدھی رکھے اور جب سجدہ کرے تب بھی اپنی کمر سیدھی رکھے ، بیشک انسان سات ہڈیوں پر سجدہ کرتا ہے : اپنی پیشانی پر، دونوں ہاتھوں پر، دونوں گھٹنوں پر اور اپنے پاؤں کے اگلے حصے (انگلیوں) پر اور جب بیٹھے تو اپنے دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور بائیں پاؤں کو بچھا لے۔