hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2584

.

سنن البيهقي

2584
Sunan Al Bayhaqi
(۲۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا زِیَادٌ الأَعْلَمُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ: أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- رَاکِعٌ ، فَرَکَعَ قَبْلَ أَنْ یَصِلَ إِلَی الصَّفِّ ، فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((زَادَکَ اللَّہُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ ہَمَّامٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ قَوْلُہُ: لاَ تَعُدْ ۔ یُشْبِہُ قَوْلَہُ: لاَ تَأْتُوا الصَّلاَۃَ تَسْعَوْنَ ۔ یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ لَیْسَ عَلَیْکَ أَنْ تَرْکَعَ حَتَّی تَصِلَ إِلَی مَوْقِفِکَ ، لِمَا فِی ذَلِکَ مِنَ التَّعَبِ کَمَا لَیْسَ عَلَیْکَ أَنْ تَسْعَی إِذَا سَمِعْتَ الإِقَامَۃَ۔ [صحیح۔ امام بخاریa نے موسیٰ بن اسماعیل عن ھمام روایت کی ہے۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۸۵]
(٢٥٨٤) (ا) حسن سے روایت ہے کہ ابوبکرہ مسجد میں داخل ہوئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جا چکے تھے۔ انھوں نے بھی صف میں ملنے سے پہلے رکوع کرلیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نماز کے بعد) فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہاری (نماز میں) حرص کو بڑھائے۔ دوبارہ اس طرح نہ کرنا۔
(ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ” لا تعد “ آپ کے اس قول کی طرح ہے ” لا تاتوا الصلاۃ تسعون “ تم نماز کے لیے دوڑتے ہوئے نہ آؤ۔ یعنی تجھے رکوع کرنا ضروری نہیں جب تک تو صف میں اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔ کیونکہ اس میں مشقت ہے۔ جیسا کہ جب تو اقامت سن لے تو تجھے دوڑنا لازمی نہیں۔