hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 26

.

سنن البيهقي

26
Sunan Al Bayhaqi
(۲۶) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی فَزَارَۃَ الْعَبْسِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو زَیْدٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا کَانَتْ لَیْلَۃُ الْجِنِّ تَخَلَّفَ مِنْہُمْ یَعْنِی مِنَ الْجِنِّ رَجُلاَنِ قَالَ الرَّمَادِیُّ أَحْسِبُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ قَالَ فَقَالاَ: نَشْہَدُ الصَّلاَۃَ مَعَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ۔ قَالَ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ قَالَ لِی النَّبِیُّ -ﷺ- ((ہَلْ مَعَکَ وَضُوئٌ؟))۔ قُلْتُ: لاَ، مَعِی إِدَاوَۃٌ فِیہَا نَبِیذٌ۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((تَمْرَۃٌ طَیِّبَۃٌ وَمَائٌ طَہُورٌ ))۔ فَتَوَضَّأَ۔[ضعیف۔ أخرجہ ابوداؤد ۸۴]
(٢٦) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ لیلۃ الجن میں دو جن پیچھے رہ گئے، رمادی کہتے ہیں : میرا گمان ہے کہ عبد الرزاق نے بیان کیا کہ ان دونوں جنوں نے کہا : ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز میں حاضر ہونا چاہتے ہیں۔ جب نماز کا وقت ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے کہا : ” کیا تیرے پاس وضو کے لیے پانی ہے ؟ “ میں نے کہا : نہیں میرے پاس لوٹے میں نبیذ ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کھجور پاک ہے اور پانی بھی پاک ہے، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اس نبیذ سے) وضو کیا۔