hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2610

.

سنن البيهقي

2610
Sunan Al Bayhaqi
(۲۶۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ وَابْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُجْمِرِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ یَحْیَی الزُّرَقِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیِّ أَنَّہُ قَالَ: کُنَّا یَوْمًا نُصَلِّی وَرَائَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ وَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ قَالَ رَجُلٌ وَرَائَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ۔ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَنِ الْمُتَکَلِّمُ آنِفًا؟))۔ قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَقَدْ رَأَیْتُ بِضْعَۃً وَثَلاَثِینَ مَلَکًا یَبْتَدِرُونَہَا ، أَیُّہُمْ یَکْتُبُہَا أَوَّلُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ۔ وَرَوَاہُ مُعَاذُ بْنُ رِفَاعَۃَ عَنْ أَبِیہِ فَذَکَرَہُ عُقَیْبَ عُطَاسٍ عَطَسَہُ رِفَاعَۃُ وَلَمْ یَذْکُرْ مَوْضِعَہُ وَزَادَ فِیہِ: کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۹]
(٢٦١٠) رفاعہ بن رافع زرقی (رض) سے روایت ہے کہ ایک دن ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا اور سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے ایک آدمی نے کہا : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ ” اے ہمارے پروردگار ! اور تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، بہت زیادہ اور پاکیزہ تعریف جس میں برکت کی گئی ہو۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو پوچھا : یہ کلمات کہنے والا کون تھا ؟ اس آدمی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیس سے زیادہ فرشتے دیکھے جو اس کا ثواب لکھنے کے لیے ایک دوسرے سے جلدی کر رہے تھے کہ کون اس کو پہلے لکھے۔