(۲۶۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَرْقُوبَ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ قَالَ: ((اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ وَکَانَ إِذَا رَکَعَ یُکَبِّرُ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ یُکَبِّرُ ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ قَالَ: ((اللَّہُ أَکْبَرُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ۔
وَقَوْلُہُ: کَانَ۔ عِبَارَۃٌ عَنْ دَوَامِ فِعْلِہِ ، وَکَذَلِکَ ذَکَرَہُ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ وَغَیْرُہُمَا
فَأَمَّا قَوْلُہُ: وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ یُکَبِّرُ۔ فَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ بَعْدَ مَا رَفَعَ رَأْسَہُ ، وَأَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ وَذَلِکَ بَیِّنٌ فِی حَدِیثِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔
وَرُوِّینَا عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ صَلاَتَہُ قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم قریبا، وبعید اکثر من مرۃ وہو متفق علیہ]
(٢٦١٢) (ا) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تو اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ بھی کہتے اور جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے اور جب سر اٹھاتے تب بھی تکبیر کہتے اور جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے۔
(ب) اس حدیث میں لفظ ” کان “ سے معلوم ہوا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیشہ ایسا کرتے تھے۔
(ج) اس حدیث میں سر اٹھاتے وقت تکبیر سے مراد یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھا کر سجدے کی طرف جاتے تو تکبیر کہتے۔ واللہ اعلم۔ ایک دوسری حدیث میں اس کی وضاحت موجود ہے جو ابوبکر بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں۔
(د) حذیفہ بن یمان (رض) سے روایت کیا گیا ہے کہ انھوں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع سے سر اٹھاتے تو سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُکہتے۔