(۲۶۲۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ اسْتَوَی حَتَّی یَعُودَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَہُ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ۔
وَرَوَاہُ عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: حَتَّی یَعُودَ کُلُّ عَظْمٍ مِنْہُ إِلَی مَوْضِعِہِ مُعْتَدِلاً۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۸]
(٢٦٢٣) (ا) محمد بن عمرو بن عطا سے منقول ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک جماعت میں بیٹھے تھے ۔ پھر انھوں نے ابوحمید ساعدی (رض) سے منقول مکمل حدیث ذکر کی جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ ابو حمید (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھایا تو سیدھے کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ پیٹھ کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر آگیا۔
(ب) عبدالحمید بن جعفر نے محمد بن عمرو بن عطا سے اس کو نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ہر ہڈی مبارک اپنی جگہ پر اعتدال سے آجاتی۔