(۲۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا رَبِیعَۃُ الْکِنَانِیُّ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَلِیًّا وَسُئِلَ عَنْ وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہِ حَتَّی (لَمَّا )الْمَائُ یَقْطُرُ ، وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۴]
(٢٦٥) زر بن حبیش نے سیدنا علی (رض) سے سنا اور سیدنا علی (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا۔۔۔ اس میں ہے کہ آپ نے اپنے سر پر مسح کیا اور پانی کے قطرے بہہ رہے تھے اور اپنے پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو اس طرح تھا۔