(۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ قَالَ لَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ: أَتُحِبُّونَ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-یَتَوَضَّأُ؟ فَدَعَا بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَۃً مِنَ الْمَائِ ، فَنَفَضَ یَدَہُ فَمَسَحَ بِہَا رَأْسَہُ وَأُذُنَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۴۷]
(٢٦٦) عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ ہم سے ابن عباس (رض) نے پوچھا : کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں تم کو دکھاؤں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو کرتے تھے ؟ پھر آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا۔۔۔ اس میں ہے کہ آپ نے پانی کا ایک چلو لیا، پھر اپنے ہاتھ کو صاف کیا اور اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا۔