(۲۶۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ یُصَلِّی فِی مَسْجِدِ بَنِی عَبْدِ الأَشْہَلِ وَعَلَیْہِ کِسَاء ٌ مُلْتَفٌّ بِہِ ، یَضَعُ یَدَیْہِ عَلَیْہِ یَقِیہِ بَرْدَ الْحَصَا۔
وَرُوِیَ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِیفٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ ۱۰۳۲]
(٢٦٧٥) عبدالرحمن بن عبدالرحمن بن ثابت بن صامت اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی عبداشہل کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ پر ایک چادر تھی جو آپ نے اوڑھ رکھی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ اس کے اوپر رکھے ہوئے تھے۔ اس طرح آپ کنکریوں کی ٹھنڈک سے بچ رہے تھے۔