(۲۷۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرْنَا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: وَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ غَیْرَ مُفْتَرِشٍ وَلاَ قَابِضِہِمَا ، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ الْقِبْلَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۸]
(٢٧١٧) محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی ایک مجلس میں موجود تھے۔ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر کیا تو ابوحمید ساعدی (رض) کہنے لگے : میں تم میں سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو یاد کرنے والا ہوں، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ جب آپ نے سجدہ کیا تو اپنے ہاتھوں کو اس طرح رکھا کہ نہ زیادہ پھیلے ہوئے تھے اور نہ ہی بالکل ملے ہوئے تھے اور آپ کے پاؤں کی انگلیوں کے کنارے بھی قبلہ رخ تھے۔