(۲۷۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أَتِمُّوا الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنِّی لأَرَاکُمْ مِنْ بَعْدِ ظَہْرِی إِذَا مَا رَکَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔
وَقَدْ مَضَی حَدِیثُ أَبِی مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: لاَ تُجْزِئُ صَلاَۃٌ لاَ یُقِیمُ الرَّجُلُ فِیہَا صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۴۲]
(٢٧٢٣) (ا) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکوع و سجود کو مکمل کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں جب تم رکوع کرتے ہو اور سجدہ کرتے ہو۔
(ب) ابومسعود (رض) کی حدیث گزر چکی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو آدمی رکوع اور سجدے میں اپنی کمر کو برابر نہیں کرتا اس کی نماز نامکمل ہے۔