(۲۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَیْرٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ عُقْبَۃُ بْنُ عَمْرٍو: أَلاَ أُصَلِّی کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی؟ فَقُلْنَا: بَلَی ۔ قَالَ: فَقَامَ یُصَلِّی فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ رَاحَتَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، وَجَعَلَ أَصَابِعَہُ مِنْ وَرَائِ رُکْبَتَیْہِ ، وَجَافَی إِبْطَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَامَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، ثُمَّ سَجَدَ فَجَافَی إِبْطَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ثُمَّ صَنَعَ ذَلِکَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَہَکَذَا کَانَ یُصَلِّی بِنَا۔ [صحیح]
(٢٧٤٨) ابو عبداللہ سالم سے روایت ہے کہ عقبہ بن عمرو (رض) نے فرمایا : کیا میں اس طرح نماز پڑھوں جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے ؟ تو ہم نے کہا : کیوں نہیں ! ضرور دکھائیے۔ چنانچہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، جب انھوں نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھا اور اپنی انگلیاں اپنے گھٹنوں کے اردگرد رکھیں اور اپنی بغلوں کو بھی کشادہ رکھا حتیٰ کہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ ٹھہر گئی۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا اور سیدھے کھڑے ہوگئے حتیٰ کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ ٹھہر گیا۔ پھر سجدہ کیا تو بھی اپنے بازوؤں کو کشادہ رکھا، یہاں تک کہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ ٹھہر گئی، پھر بیٹھے تو اسی طرح اطمینان سے کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ پر رک گیا، پھر اسی طرح چاروں رکعتوں میں کیا اور اس کے بعد فرمایا : اسی طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اور اسی طرح آپ ہمیں نماز پڑھاتے تھے۔