(۲۷۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِی فُلَیْحٌ حَدَّثَنِی عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَیْدٍ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ ، فَذَکَرُوا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَہَا وَذَکَرَ السُّجُودَ قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ حَتَّی رَجَعَ کُلُّ عَظْمٍ فِی مَوْضِعِہِ۔ [صحیح]
(٢٧٤٧) عباس بن سہل فرماتے ہیں کہ ابو حمید، ابو اسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ (رض) جمع تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر کر رہے تھے۔ ابوحمید (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، پھر انھوں نے مکمل طریقہ ذکر کیا، جب سجدے کا ذکر کیا تو فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (پہلے) سجدے سے اپنا سر اٹھایا حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی اپنی جگہ آگیا۔