(۲۷۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیَّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِیہِ: ثُمَّ یَعُودُ یَعْنِی إِلَی السُّجُودِ ثُمَّ یَرْفَعُ فَیَقُولُ: اللَّہُ أَکْبَرُ ۔ ثُمَّ یَثْنِی رِجْلَہُ فَیَقْعُدُ عَلَیْہَا مُعْتَدِلاً حَتَّی یَرْجِعَ ، أَوْ یَقَرَّ کُلُّ عَظْمٍ مَوْضِعَہُ مُعْتَدِلاً۔ [غریب۔ قال ابن رجب فی الفتح ۶/ ۶۸]
(٢٧٥٨) محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی (رض) کو صحابہ کی ایک جماعت میں جس میں ابوقتادہ (رض) بھی تھے فرماتے ہوئے سنا۔۔۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے طریقے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بھی ہے کہ پھر آپ سجدے کی طرف لوٹے پھر سجدے سے اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھے۔ پھر اپنی ٹانگ کو موڑ کر اس پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے حتیٰ کہ دوسرا سجدہ کریں یا فرمایا کہ آپ کا ہر ہر جوڑ اپنی جگہ برابر ہوجائے ۔