hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2759

.

سنن البيهقي

2759
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ: کَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ یَأْتِینَا فِی مَسْجِدِنَا ہَذَا لِیُصَلِّیَ بِنَا فَیَقُولُ: إِنِّی لأُصَلِّی بِکُمْ وَمَا أُرِیدُ الصَّلاَۃَ ، وَلَکِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یُصَلِّی۔ قَالَ أَیُّوبُ فَقُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ: کَیْفَ کَانَتْ یَعْنِی صَلاَتَہُ ؟ قَالَ: مِثْلَ صَلاَۃِ شَیْخِنَا ہَذَا یَعْنِی عَمْرَو بْنَ سَلِمَۃَ۔ قَالَ أَیُّوبُ: وَکَانَ ذَلِکَ الشَّیْخُ یُتِمُّ التَّکْبِیرَ ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الثَّانِیَۃِ جَلَسَ ، ثُمَّ اعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ عَنْ وُہَیْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۴]
(٢٧٥٩) ابو قلابہ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث (رض) مسجد میں ہمیں نماز پڑھانے تشریف لاتے تو کہتے کہ میں ضرور تمہیں نماز پڑھاؤں گا۔ میرا ارادہ اگرچہ نماز پڑھانے کا نہیں ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کو دکھاؤں گا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ ایوب کہتے ہیں : میں نے ابو قلابہ سے کہا کہ آپ کی نماز کیسی تھی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہمارے شیخ (عمرو بن سلمہ) کی نماز جیسی تھی ، عمرو بن سلمہ بھی پوری تکبیریں کہتے تھے اور جب دوسرا سجدہ کر کے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے ، پھر زمین پر سہارا لے کر اٹھتے تھے۔