(۲۷۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْہَسِنْجَانِیُّ یَعْنِی إِبْرَاہِیمَ بْنَ یُوسُفَ وَعِمْرَانُ یَعْنِی ابْنَ مُوسَی قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّہُ حَدَثَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ: وَدَخَلَ عَلَیْنَا مَسْجِدَنَا فَقَالَ: إِنِّی لأُصَلِّی وَمَا أُرِیدُ الصَّلاَۃَ ، وَلَکِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُعَلِّمَکُمْ کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی۔ قَالَ: فَذَکَرَ أَنَّہُ حَیْثُ رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ یَعْنِی فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی اسْتَوَی قَاعِدًا ، ثُمَّ قَامَ فَاعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۷۷، ۸۰۲، ۸۲۳]
(٢٧٦٠) ابوقلابہ فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث (رض) ہمارے پاس ہماری مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں گا ۔ میں نماز پڑھانے کا ارادہ تو نہیں رکھتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ کو نماز سکھاؤں جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔۔۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو سیدھے بیٹھ گئے ، پھر زمین پر ٹیک لیتے ہوئے کھڑے ہوئے۔