hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2764

.

سنن البيهقي

2764
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی: زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی بْنِ أَسَدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: رَمَقْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَرَأَیْتَہُ یَنْہَضُ عَلَی صُدُورِ قَدَمَیْہِ ، وَلاَ یَجْلِسُ إِذَا صَلَّی فِی أَوَّلِ رَکْعَۃٍ حِینَ یَقْضِی السُّجُودَ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: ہُوَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ صَحِیحٌ وَمُتَابَعَۃُ السُّنَّۃِ أَوْلَی ، وَابْنُ عُمَرَ قَدْ بَیَّنَ فِی رِوَایَۃِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْہُ أَنَّہُ لَیْسَ مِنْ سُنَّۃِ الصَّلاَۃِ ، وَإِنَّمَا فَعَلَ ذَلِکَ مِنْ أَجْلِ أَنَّہُ یَشْتَکِی۔ (ج) وَعَطِیَّۃُ الْعَوْفِیُّ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔ [صحیح۔ اسنادہ حسن وقد جاء بسند صحیح فی الذی قبلہ]
(٢٧٦٤) (ا) عبدالرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ میں نے ابن مسعود (رض) کو دیکھا کہ وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں پر (تیزی سے) سیدھے کھڑے ہوتے تھے اور پہلی رکعت میں سجدے سے فارغ ہونے کے بعد بیٹھتے نہ تھے ۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں کہ ابن مسعود کی روایت صحیح ہے، لیکن سنت کی متابعت زیادہ بہتر ہے اور مغیرہ بن حکیم کی روایت میں ہے کہ ابن عمر (رض) نے اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ یہ نماز کی سنت نہیں ہے۔ یہ تو انھوں نے تھکاوٹ اور مشقت کی وجہ سے کیا ہے، لہٰذا اس کو دلیل بنانا درست نہیں۔