(۲۷۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُحَمَّدٍ السُّوطِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الأَعْمَشُ قَالَ: رَأَیْتُ عُمَارَۃَ بْنَ عُمَیْرٍ یُصَلِّی مِنْ قِبَلِ أَبْوَابِ کِنْدَۃَ - قَالَ - فَرَأَیْتُہُ رَکَعَ ثُمَّ سَجَدَ ، فَلَمَّا قَامَ مِنَ السَّجْدَۃِ الأَخِیرَۃِ قَامَ کَمَا ہُوَ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَکَرَتُ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ: أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ یَقُومُ عَلَی صُدُورِ قَدَمَیْہِ فِی الصَّلاَۃِ۔
قَالَ الأَعْمَشُ: فَحَدَّثْتُ بِہَذَا الْحَدِیثِ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیَّ فَقَالَ إِبْرَاہِیمُ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ: أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
فَحَدَّثْتُ بِہِ خَیْثَمَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَقَالَ: رَأَیْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَقُومُ عَلَی صُدُورِ قَدَمَیْہِ۔
فَحَدَّثْتُ بِہِ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَیْدِ اللَّہِ الثَّقَفِیَّ فَقَالَ: رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی یَقُومُ عَلَی صُدُورِ قَدَمَیْہِ۔
فَحَدَّثْتُ بِہِ عَطِیَّۃَ الْعَوْفِیَّ فَقَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ الزُّبَیْرِ وَأَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ یَقُومُونَ عَلَی صُدُورِ أَقْدَامِہِمْ فِی الصَّلاَۃِ۔ [صحیح اس میں ایک راوی ضعیف ہے۔]
(٢٧٦٣) (ا) سلیمان اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے عمارۃ بن عمیر کو کندہ کے دروازوں کی جانب نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ نے رکوع کیا پھر سجدہ کیا ، پھر جب دوسرے سجدے سے اٹھے تو اسی طرح کھڑے ہوگئے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں نے ان کے سامنے جلسہ استراحت کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا : مجھے عبدالرحمن بن یزید نے بتلایا کہ انھوں نے عبداللہ بن مسعود (رض) کو دیکھا ، وہ نماز میں اپنے قدموں پر ہی کھڑے ہوجایا کرتے تھے۔
(ب) اعمش کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابراہیم نخعی سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ مجھے بھی عبدالرحمن بن یزید نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے عبداللہ بن مسعود (رض) کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔ پھر میں نے خیثمہ بن عبدالرحمن سے یہ حدیث بیان کی تو انھوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن مسعود (رض) کو دیکھا، وہ اپنے پاؤں کی انگلیوں پر کھڑے ہوتے تھے۔ پھر میں نے محمد بن عبیداللہ ثقفی سے یہ بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں نے عبدالرحمن بن ابی لیلی کو دیکھا، وہ بھی اپنے پاؤں کی انگلیوں پر کھڑے ہوتے تھے۔ پھر میں نے عطیۃ عوفی کے سامنے یہ بات کی تو انھوں نے کہا کہ میں نے ابن عمر، ابن عباس، ابن زبیر اور ابو سعید خدری (رض) کو دیکھا ۔ یہ تمام حضرات نماز میں (دوسرے سجدے سے) اپنے پاؤں کی انگلیوں پر ہی کھڑے ہوجاتے تھے۔