(۲۷۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ قَالَ: أَتَیْنَا عُقْبَۃَ بْنَ عَمْرٍو الأَنْصَارِیَّ أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا لَہُ: حَدِّثْنَا عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَامَ بَیْنَ أَیْدِینَا فِی مَسْجِدٍ فَکَبَّرَ ، فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَجَعَلَ أَصَابِعَہُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ ، وَجَافَی بَیْنَ مِرْفَقَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، ثُمَّ قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ فَقَامَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ، ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ، فَوَضَعَ کَفَّیْہِ عَلَی الأَرْضِ، ثُمَّ جَافَی بِمِرْفَقَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ ، فَجَلَسَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ أَیْضًا ، ثُمَّ صَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ مِثْلَ ہَذِہِ الرَّکْعَۃِ ، یُصَلِّی صَلاَتَہُ ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی۔ [صحیح۔ احمد ۱۶۶۳۳]
(٢٧٦٩) سالم براد سے روایت ہے کہ ہم ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے کا طریقہ بیان کریں۔ وہ ہمارے سامنے مسجد میں کھڑے ہوئے، انھوں نے تکبیر کہی، پھر جب رکوع کیا تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر اور اپنی انگلیوں کو ان سے تھوڑا نیچے رکھا اور دونوں کہنیوں کے درمیان وقفہ رکھا حتیٰ کہ ہر عضو اپنی جگہ ٹھہر گیا۔ پھر کہا : سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ ، پھر کھڑے ہوئے حتیٰ کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ ٹھہر گیا۔ پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا اور اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھا اور کہنیوں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھا حتیٰ کہ ہر عضو اپنی جگہ ٹھہر گیا ، پھر انھوں نے اپنا سر اٹھایا اور بیٹھ گئے حتیٰ کہ ہر عضو اپنی جگہ برابر ہوگیا۔ پھر اسی طرح دوسرا سجدہ کیا، پھر اسی طرح چار رکعتیں ادا کیں۔ پھر فرمایا : اسی طرح ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔