hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2770

.

سنن البيهقي

2770
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَذَکَرْنَا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ: أَنَا کُنْتُ أَحْفَظَکُمْ لِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَأَیْتُہُ إِذَا کَبَّرَ جَعَلَ یَدَیْہِ حِذَائَ مَنْکِبَیْہِ ، وَإِذَا رَکَعَ أَمْکَنَ یَدَیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ ، ثُمَّ ہَصَرَ ظَہْرَہُ ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ اسْتَوَی حَتَّی یَعُودَ کُلُّ فَقَارٍ مَکَانَہُ ، وَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ یَدَیْہِ غَیْرَ مُفْتَرِشٍ وَلاَ قَابِضِہِمَا ، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَدَّمَ رِجْلَیْہِ ، ثُمَّ جَلَسَ عَلَی رِجْلِہِ الْیُسْرَی ، وَإِذَا جَلَسَ فِی الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ قَدَّمَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَجَلَسَ عَلَی مَقْعَدَتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداؤد ۷۳۰، ۹۶۳]
(٢٧٧٠) محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی جماعت میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر شروع ہوگیا۔ ابوحمید ساعدی (رض) کہنے لگے : میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو یاد رکھنے والا ہوں، میں نے آپ کو دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر ٹکا دیتے اور اپنی کمر کو جھکا لیتے۔ پھر جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر پہنچ جاتا اور جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھتے، نہ زیادہ پھیلائے ہوئے ہوتے اور نہ ہی ملائے ہوئے ہوتے اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کے کنارے قبلہ رخ رکھتے اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے تو اپنی ٹانگوں کو بچھا لیتے۔ پھر بائیں ٹانگ پر بیٹھ جاتے اور جب آخری قعدہ میں بیٹھتے تو اپنے بائیں پاؤں کو بچھا کر اپنی مقعد پر بیٹھ جاتے۔