hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2775

.

سنن البيهقي

2775
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۷۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: حَتَّی إِذَا کَانَ فِی السَّجْدَۃِ الَّتِی فِیہَا التَّسْلِیمُ أَخَّرَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، فَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا عَلَی شِقِّہِ الأَیْسَرِ۔ فَقَالُوا جَمِیعًا: صَدَقَ ہَکَذَا کَانَ یُصَلِّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَہَذَا فِی التَّشَہُّدِ الأَخِیرِ نَصًّا ، وَلَیْسَ فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ کَیْفِیَّۃُ الْجُلُوسِ فِی التَّشَہُّدِ الأَوَّلِ وَقَدْ حَفِظَہُمَا جَمِیعًا ابْنُ حَلْحَلَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَلَی مَا مَضَی ، وَبِاللَّہِ التُّوفِیقِ۔ وَأَمَّا حَدِیثُ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ فِی صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : وَکَانَ یَقُولُ فِی رَکْعَتَیْنِ التَّحِیَّۃَ ، وَکَانَ یَفْرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ۔ وَحَدِیثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ فِی صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی۔ فَأَحَدُہُمَا وَارِدٌ فِی التَّشَہُّدِ الآخِرِ وَالثَّانِی وَارِدٌ فِی التَّشَہُّدِ الأَوَّلِ بِالاِسْتِدْلاَلِ بِحَدِیثِ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ وَأَصْحَابِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ ۷۳۰]
(٢٧٧٥) (ا) عمرو بن محمد بن عطا فرماتے ہیں کہ ابو حمید ساعدی (رض) دس صحابہ کرام (رض) میں تشریف فرما تھے، جن میں ابوقتادہ (رض) بھی تھے، ابوحمید (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔۔۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ جب آخری رکعت میں ہوتے تو بائیں پاؤں کو (سرین کے نیچے سے دائیں طرف) نکال کر بائیں کولہے پر بیٹھ جاتے تو سب نے کہا کہ آپ نے سچ کہا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واقعی اسی طرح نماز پڑھتے تھے۔
(ب) یہ حدیث آخری تشہد کے بارے میں واضح ہے۔ اس میں پہلے تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت کا بیان نہیں ہے۔ ان دونوں کو ابن حلحلہ نے محمد بن عمرو سے اکٹھے حفظ کیا ہے۔
(ج) ابوجو زا کی حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں منقول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعتوں کے بعد تشہد پڑھتے تھے اور اپنے بائیں پاؤں کو بچھاتے اور دائیں کو کھڑا رکھتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شیطان کی طرح بیٹھنے سے منع فرماتے تھے۔
(د) وائل بن حجر کی حدیث جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں ہے کہ پھر آپ بیٹھے اور اپنی بائیں ٹانگ کو بچھا لیا۔
(ہ) ان میں سے ایک دوسرے تشہد کے بارے میں وارد ہے اور دوسری پہلے تشہد کے بارے میں منقول ہے۔ ابوحمید ساعدی اور دیگر صحابہ (رض) کی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے (یہی سمجھ آتا ہے) ۔