(۲۷۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُثْمَانَ اللاَّحِقِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَعَدَ یَتَشَہَّدُ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی وَعَقَدَ ثَلاَثًا وَخَمْسِینَ یَدْعُو۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمَّادٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: وَعَقَدَ ثَلاَثًا وَخَمْسِینَ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۶۱۵۳، مسلم ۱۲۴۰]
(٢٧٨١) (ا) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو داہنی ران پر اور بائیں ہتھیلی کو بائیں ران پر رکھتے اور ترپن کی گرہ لگا کر دعا کرتے۔
(ب) امام مسلم (رح) نے اپنی صحیح میں اپنی سند سے یہ روایت نقل کی ہے مگر اس میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ نے ترپن (٥٣) کی گرہ لگائی اور شہادت والی انگلی کے ساتھ اشارہ فرمایا۔