hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2792

.

سنن البيهقي

2792
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو الأَصْبَغِ: عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی أَنَسٍ عَنْ مِقْسَمٍ أَبِی الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ خُفَافِ بْنِ إِیمَائِ بْنِ رَحَضَۃَ ، فَرَآنِی أُشِیرُ بِإِصْبَعِی فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ: ابْنَ أَخِی لِمَ تَفْعَلُ ہَذَا؟ قُلْتُ: إِنِّی رَأَیْتُ خِیَارَ النَّاسِ وَفُقَہَائَ ہُمْ یَفْعَلُونَہُ۔ قَالَ: قَدْ أَصَبْتَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ إِذَا جَلَسَ یَتَشَہَّدُ فِی صَلاَتِہِ ، وَکَانَ الْمُشْرِکُونَ یَقُولُونَ: إِنَّمَا یَسْحَرُنَا۔ وَإِنَّمَا یُرِیدُ النَّبِیُّ -ﷺ- التَّوْحِیدَ۔ [ضعیف]
(٢٧٩٢) ابوالقاسم مقسم سے روایت ہے کہ مجھے اہل مدینہ میں سے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے خفاف بن ایماء بن رحضہ (رض) کے پاس نماز ادا کی۔ انھوں نے مجھے دیکھا کہ میں نماز میں اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کررہا تھا تو انھوں نے فرمایا : اے بھتیجے ! اس طرح کیوں کرتے ہو ؟ میں نے کہا کہ میں نے صلحا اور فقہا کو اس طرح کرتے دیکھا ہے، انھوں نے فرمایا : تم صحیح کہتے ہو، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ جب نماز میں تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے تھے مشرکین کہتے : یہ تو ہم پر جادو کررہا ہے۔ حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے توحید مراد لے رہے ہوتے تھے۔