(۲۷۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ یَحْیَی بْنِ خَلاَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَمِّہِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَ حَدِیثَ الصَّلاَۃِ وَقَالَ فِیہِ: فَإِذَا أَنْتَ قُمْتَ فِی صَلاَتِکَ فَکَبِّرِ اللَّہَ ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَیَسَّرَ عَلَیْکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ وَقَالَ فِیہِ: فَإِذَا جَلَسْتَ فِی وَسَطِ الصَّلاَۃِ فَاطْمَئِنَّ ، وَافْتَرِشْ فَخِذِکَ الْیُسْرَی ، ثُمَّ تَشَہَّدْ ، ثُمَّ إِذَا قُمْتَ فَمِثْلُ ذَلِکَ حَتَّی تَفْرُغَ مِنْ صَلاَتِکَ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۸۵۶]
(٢٧٩٨) علی بن یحییٰ بن خلاد بن رافع اپنے والد سے اور وہ اپنے چچا رفاعہ بن رافع سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو اپنی نماز کے لیے کھڑا ہوجائے تو اللہ اکبر کہہ ۔ پھر قرآن سے جو تجھے یاد ہو پڑھ۔ اس میں یہ بھی ہے کہ جب تو نماز کے درمیان بیٹھے تو اطمینان سے بیٹھ اور اپنی بائیں ران کو بچھا، پھر تشہد پڑھ، پھر جب تو (تیسری رکعت کے لیے) کھڑا ہو تو اسی طرح کر، یہاں تک کہ تو اپنی نماز سے فارغ ہوجائے۔