hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2833

.

سنن البيهقي

2833
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۳۳) وَأَمَّا الرِّوَایَۃُ فِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ یَقُولُ فِی التَّشَہُّدِ فِی الصَّلاَۃِ فِی وَسَطِہَا وَفِی آخِرِہَا قَوْلاً وَاحِدًا: بِسْمِ اللَّہِ ، التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ الصَّلَوَاتُ لِلَّہِ الزَّاکِیَاتُ لِلَّہِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ۔ وَیَعُدُّہُ لَنَا بِیَدِہِ عَدَدَ الْعَرَبِ۔ وَرُوِیَ عَنِ الْحَارِثِ الأَعْوَرِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [منکر]
(٢٨٣٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں تشہد کے آخر یا درمیان میں یہی پڑھتے تھے : ” بسم اللہ التحیات۔۔۔“ ” اللہ کے نام کے ساتھ ابتدا ہے، تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں سب اللہ کے لیے ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر۔ آپ اس کو ہمارے لیے اپنے ہاتھ کے ساتھ عرب کی تعداد کے برابر شمار کر رہے تھے۔