hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2842

.

سنن البيهقي

2842
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۴۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ: الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ شَاذَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَقُولُ: کَانَتْ عَائِشَۃُ تُعَلِّمُنَا التَّشَہُّدَ وَتُشِیرُ بِیَدِہَا تَقُولُ: التَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ الزَّاکِیَّاتُ لِلَّہِ ، السَّلاَمُ عَلَی النَّبِیِّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عَبَّادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثُمَّ یَدْعُو الإِنْسَانَ لِنَفْسِہِ بَعْدُ۔ وَرُوِیَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِینَارٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ مَرْفُوعًا وَالصَّحِیحُ مَوْقُوفٌ۔ [صحیح]
(٢٨٤٢) یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد سے سنا کہ سیدہ عائشہ (رض) ہمیں تشہد سکھایا کرتی تھیں اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہتی تھیں : التحیات۔۔۔ ” تمام قولی، مالی، فعلی عبادات اور تسبیحات اللہ کے لیے ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے تمام صالح بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ “ پھر فرماتی : اس کے بعد اپنے لیے دعا مانگو۔