(۲۸۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنِ مَطَرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ النَّسَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنِی صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ التَّمَّارُ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: عَلَّمَتْنِی عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ ہَذَا تَشَہُّدُ النَّبِیِّ -ﷺ-: التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عَبَّادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔ قَالَ مُحَمَّدٌ قُلْتُ: بِسْمِ اللَّہِ۔ فَقَالَ الْقَاسِمُ: بِسْمِ اللَّہِ کُلَّ سَاعَۃٍ۔ [ضعیف]
(٢٨٤٣) قاسم فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ یہ ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تشہد : التحیات۔۔۔ تمام زبانی ، بدنی اور مالی عبادات سب کی سب کا سزاوار اللہ ہے، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں ۔ ہم پر سلامتی ہو اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتی ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ محمد کہتے ہیں : میں نے کہا ” بسم اللہ ؟ “ تو قاسم نے کہا کہ بسم اللہ تو ہر وقت ہوتی ہے۔