(۲۸۵۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِی سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الصَّلاَۃِ: ((اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ ، وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَآلِ إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَآلِ إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ الشافعی ۲۷۹]
(٢٨٥٢) کعب بن عجرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں پڑھا کرتے تھے :” اللہم صل علی محمد۔۔۔ ” اے اللہ ! حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اپنی رحمت نازل فرما اور آل محمد پر بھی، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر رحمت اتاری اور برکت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر برکت اتاری، بیشک تو تعریفوں والا بزرگی والا ہے۔ “