(۲۸۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ جُبَیْرَ بْنَ مُطْعِمٍ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ جَائَ ہُوَ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یُکَلِّمَانَہُ لَمَّا قَسَمَ فَیْئَ خَیْبَرَ بَیْنَ بَنِی ہَاشِمٍ وَبَنِی الْمُطَّلِبِ فَقَالاَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ قَسَمْتَ لإِخْوَانِنَا بَنِی الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ وَلَمْ تُعْطِنَا شَیْئًا ، وَقَرَابَتُنَا مِثْلُ قَرَابَتِہِمْ۔ فَقَالَ لَہُمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّمَا بَنُو ہَاشِمٍ وَالْمُطَّلِبِ شَیْء ٌ وَاحِدٌ))۔ وَقَالَ جُبَیْرُ بْنُ مُطْعِمٍ: لَمْ یَقْسِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِبَنِی عَبْدِ شَمْسٍ وَلاَ لِبَنِی نَوْفَلٍ مِنْ ذَلِکَ الْخُمُسِ شَیْئًا کَمَا قَسَمَ لِبَنِی ہَاشِمٍ وَبَنِی الْمُطَّلِبِ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ بِمَعْنَاہُ، وَشَوَاہِدُہُ تُذْکَرُ فِی کِتَابِ قَسْمِ الْفَیْئِ بِمَشِیئَۃِ اللَّہِ تَعَالَی۔
(٢٨٦٠) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جبیر بن مطعم (رض) نے انھیں خبر دی کہ میں اور عثمان بن عفان (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے باتیں کر رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب کے درمیان خیبر کا مال غنیمت تقسیم کر رہے تھے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے ہمارے بنو عبدالمطلب بن عبدمناف کے بھائیوں کے درمیان مال غنیمت تقسیم کیا ہے، حالانکہ آپ نے ہمیں کچھ بھی نہیں دیا اور ہماری قرابتیں ان کی قرابتوں کی طرح ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کہا کہ بنی ہاشم اور بنو عبدالمطلب ایک ہی چیز ہیں۔ جبیر بن مطعم (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی عبدالشمس اور بنی نوفل میں خمس سے کچھ بھی تقسیم نہیں کرتے تھے جس طرح بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کے درمیان تقسیم کرتے تھے۔