hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2861

.

سنن البيهقي

2861
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ غَیْرَ مَرَّۃٍ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ السُّلَمِیُّ مِنْ أَصْلِہِ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ شَرِیکِ بْنِ أَبِی نَمِرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ: فِی بَیْتِی أُنْزِلَتْ {إِنَّمَا یُرِیدُ اللَّہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیرًا} قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی فَاطِمَۃَ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ فَقَالَ: ((ہَؤُلاَئِ أَہْلُ بَیْتِی)) وَفِی حَدِیثِ الْقَاضِی وَالسُّلَمِیُّ: ((ہَؤُلاَئِ أَہْلِی))۔ قَالَتْ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَمَا أَنَا مِنْ أَہْلِ الْبَیْتِ؟ قَالَ: ((بَلَی إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی))۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: ہَذَا حَدِیثٌ صَحِیحٌ سَنَدُہُ ، ثِقَاتٌ رُوَاتُہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَقَدْ رُوِیَ فِی شَوَاہِدِہِ ثُمَّ فِی مُعَارَضَتِہِ أَحَادِیثٌ لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہَا ، وَفِی کِتَابِ اللَّہِ الْبَیَانُ لِمَا قَصَدْنَا ثُمَّ فِی إِطْلاَقِ النَّبِیِّ -ﷺ- الآلَ وَمُرَادُہُ مِنْ ذَلِکَ أَزْوَاجُہُ أَوْ ہُنَّ دَاخِلاَتٌ فِیہِ۔ [ضعیف]
(٢٨٦١) (ا) سیدہ ام سلمہ فرماتی ہیں کہ یہ آیت میرے گھر میں نازل ہوئی ، یعنی { اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا } [الاحزاب : ٣٣] ” اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اے اہل بیت ! تم سے نجاست کو دور کر دے اور تمہیں بالکل پاک کر دے۔ “
سیدہ ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ، علی، حسن اور حسین (رض) کو بلایا اور فرمایا : یہ میرے اہل بیت ہیں۔
(ب) قاضی اور سلمی کی حدیث میں ہے : ” ہولآء اہلی “ یہ میرے گھر والے ہیں۔ ام المومنین ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا میں اہل بیت میں شامل نہیں ہوں ؟ آپ نے فرمایا : کیوں نہیں تم بھی شامل ہو۔
(ج) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے شواہد اور معارض بھی ہیں ان کی مثل ثابت نہیں۔ اللہ کی کتاب میں وضاحت موجود ہے جس کا ہم نے قصد کیا ہے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آل کو مطلق ذکر کرنے اور اس سے اپنی بیویاں مراد لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی آل میں داخل ہیں۔